واشنگٹن،29جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سربراہ رائنس پریبس کو ان کے عہدے سے ہٹا کر جنرل ریٹائرڈ جان ایف کیلی کو اپنا نیا چیف آف سٹاف مقرر کر دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے سبکدوش ہونے والے چیف آف سٹاف رائنس پریبس کی ملک کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان پر فخر ہے۔صدر ٹرمپ نے یہ اعلان جمعہ کی سہ پہر اپنی کئی ٹوئٹس کے دوران کیا۔نئی تقرری سے ایک روز پہلے پریبس اور وائٹ ہاؤس کے نو منتخب کمیونیکیشن ڈائریکٹر اینتھونی سکارموچی کے درمیان تناؤ پیدا ہو گیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے جان کیلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہوم لینڈ سیکیورٹی میں شاندار کام کیا ہے۔